اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آ رہا ہے آئندہ انتخابات میں محمد نواز شریف اورمسلم لیگ ن کو بارش کی طرح ووٹ پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے …
آئندہ انتخابات میں محمد نواز شریف اورمسلم لیگ ن کو بارش کی طرح ووٹ پڑیں گے، ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آ رہا ہے آئندہ انتخابات میں محمد نواز شریف اورمسلم لیگ ن کو بارش کی طرح ووٹ پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جس قسم کی گفتگو کرتے ہیں وہ کسی قومی سطح کے لیڈر کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے ماضی میں بھی ایسی زبان استعمال کی ہے پہلے انھیں اپنے گھر کو درست کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اخلاقیات اور تہذیب سیکھنی چاہیئے اور گفتگو کا سلیقہ بھی سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دو مہینے رہ گئے ہیں الیکشن میں ہم بھی ادھر ہیں وہ بھی ادھر ہیں، اللہ خیر کرے گا ۔









