وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے منگل کو ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ، عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے منگل کو ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلی ہاوس کیمطابق ملاقات کرنے والوں میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان شامل تھے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی جی خان میں الیکٹرو بس سروس شروع کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس سروس گیم چینجر منصوبہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے عوام الیکٹرو بس سروس کے اجرا پر وزیراعلی مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی موثر پالیسیوں کے تحت ڈی جی خان میں امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ کچے کے علاقے میں پہلی بار امن و امان کی صورتحال میں بہتری پنجاب میں گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ دورہ چین کا مقصد پنجاب کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دنیا کا ہب بنانا ہے۔ پنجاب میں بھی جلد چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کے لیے جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرو بسوں سے عوام کو سفر کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار لاہور کی طرز پر دیگر علاقوں میں بھی بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں میں روڈز، ڈرینج، واٹر سپلائی اور بیوٹی فکیشن کے منصوبے جاری ہیں۔








