کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کامختلف علاقوں میں کارروائیاں
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کامختلف علاقوں میں کارروائیاں

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):صوبہ پنجاب میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی91 کارروائیاں کیں، جن میں،91 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور8 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا،
جنمیں شہزاد اکبر ، محمود علی وغیرہشامل ہیں ، ان گرفتار دہشت گردوں کا تعلق گوجرانوالہ ، بہاولپور ، چنیوٹ ، راولپنڈی ،بکھر ،سرگودھا سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد465 گرام، ڈیٹونیٹر3 سیفٹی فیوز وائر20 فٹ، ہینڈ گرنیڈ ، 2 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ ، میگزین، پرائمہ کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں دہشت پھیلانا چاہتے تھے انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمانکے خلاف 7 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے1484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 50865 افراد کو چیک کیا گیا، 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،65 ایف آئی آر درج کی گئیں اور45 بازیابیاں کی گئیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔







