وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود، خطے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری، نوجوانوں کے لیے تعلیم اور ان کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار علی گیلانی نے کہا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں میں ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون اور معاونت کے لئے شکر گزار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ازار کشمیر کے عوام کی خوشحالی، صحت، نوجوانوں کی تعلیم و سکلز ڈویلپمنٹ اور عوام کے لئے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، انہیں بہتر مستقبل فراہم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔







