افغانستان ، گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد ہلاک ،تین زخمی
افغانستان ، گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد ہلاک ،تین زخمی

مزید خبریں
کابل ۔17اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں دو تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ دشت آبادان کے علاقے میں پیش آیا، جہاںایک گاڑی سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دونوں گاڑیوں میں سوار چار مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔







