کولکتہ ۔ 25 اپریل (اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوبارہ 1992ءطرز پر منعقد کرانے کی منظوری دے دی، میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی جن میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، 46 روزہ میگا …
آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 1992ءمیں منعقدہ ٹورنامنٹ کی طرز پر کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کولکتہ ۔ 25 اپریل (اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوبارہ 1992ءطرز پر منعقد کرانے کی منظوری دے دی، میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی جن میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، 46 روزہ میگا ایونٹ میں 11 مختلف مقامات پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے میگا ایونٹ کا آغاز ہو گا جبکہ لارڈز 14 جولائی کو پانچویں مرتبہ فائنل میچ کا میزبان ہو گا، آئی سی سی بورڈ کی طرف سے اس فارمیٹ کی حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کو دوبارہ 1992ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ طرز پر کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی جن میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلنے کی اہل ہوں گی








