آئندہ عام انتخابات میں بھی نواز شریف پر اعتماد کریں گے، چوہدری جعفر اقبال

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت میری ٹائم آفیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کا خود تحفظ کریں گے، 2013ءکے عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیٹ دیا ، وہ آئندہ عام انتخابات میںبھی نواز شریف پر اعتماد کریں گے، دہشت گردی نیشنل ایکشن پلان اور انتخابی اصلاحات کے حوالےسے سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت میری ٹائم آفیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کا خود تحفظ کریں گے، 2013ءکے عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیٹ دیا ، وہ آئندہ عام انتخابات میںبھی نواز شریف پر اعتماد کریں گے، دہشت گردی نیشنل ایکشن پلان اور انتخابی اصلاحات کے حوالےسے سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ بارے غیر شائستہ الفاط استعمال کرنے پر لودھراں کے ووٹروں نے ضمنی الیکشن میں عمرا ن خان کے امیدوار کو مسترد کردیا ۔

مزید خبریں