اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےایک کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کی75.57 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 75.57 کلوگرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےایک کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کی75.57 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 126گرام وزنی 17کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے 627گرام ہیروئن برآمد کرکے نشاندہی پر ایک اور ملزم سے 200گرام آئس برآمد ہوئی۔دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی میں گاڑی سے 75کلوگرام افیون برآمد کرلی۔سپینی روڈ کوئٹہ کوریئر آفس میں پارسل میں کاسمیٹک سے 1.4کلو چرس برآمد کرلی۔یونیورسٹی روڈ پشاور کوریئر آفس میں سب مرسیبل واٹر پمپ سے 35گرام افیون،180 گرام وزنی 260 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی ،کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







