وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے شملہ ہل پرتعمیر کیے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے شملہ ہل پر 702 کنال رقبے پر تعمیر کیے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایبٹ آباد پارک کا افتتاح کر دیا

پشاور۔ 29 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے شملہ ہل پر 702 کنال رقبے پر تعمیر کیے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایبٹ آباد پارک کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی نے ایبٹ آباد دورے کے موقع پر پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، اراکین صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور افتخار احمد خان بھی وزیراعلی کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایبٹ آباد پارک میں 30 ماحول دوست بارہ دریاں اور 365 میٹر طویل زپ لائن تعمیر کی گئی ہے۔ پارک میں مجموعی طور پر 13 ہزار درخت موجود ہیں جن میں 6 ہزار نئے درخت لگائے گئے ہیں۔ تعمیر کے دوران کسی درخت کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ بچوں کےلیے پلے ایریا اور کرکٹ گراؤنڈ بھی پارک کا حصہ ہیں۔ پارک میں شہریوں کے لیے 6 واکنگ ٹریکس جبکہ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ مساجد بھی تعمیر کی گئی ہیں۔پارک آنے والوں کی سہولت کےلیے ایک بڑا ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد پارک میں تین پارکنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جہاں 250 گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔