وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد کو جدید، بہترین مواصلاتی رابطوں کا حامل، محفوظ، با سہولت اور عوام دوست وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی …
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں اسلام آباد کو ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد کو جدید، بہترین مواصلاتی رابطوں کا حامل، محفوظ، با سہولت اور عوام دوست وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ان ترقیاتی منصوبوں کا خصوصی فوکس اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر اور باہمی رابطوں کو مزید بہتر بنانا، ٹریفک کے دباؤ اور رش میں کمی لانا، شہریوں کے سفر کا وقت بچانا، سڑکوں کو محفوظ بنانا اور دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق جدید، مؤثر اور مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کشادگی و توسیع منصوبے کا دورہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کشادگی و توسیع منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہیں منصوبے کی تازہ ترین پیش رفت، تعمیراتی کام کے معیار اور مقررہ انجینئرنگ اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبہ پر کام کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور منصوبے پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی وضاحتوں، مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی صرف بروقت تکمیل ہی کافی نہیں بلکہ ان کے تعمیراتی معیار، پائیداری، حفاظت اور فعالیت کے اعلیٰ ترین معیارات کو بھی یقینی بنایا جانا ضروری ہے تاکہ شہری طویل عرصے تک ان جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ سی ڈی اے نے کہا کہ جدید روڈ نیٹ ورک سے ٹریفک رش اور سفر کے وقت میں کمی ہو گی۔ اہم شاہراہوں اور روڈ کوریڈورز کی تعمیر، توسیع اور بہتری سی ڈی اے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کے ترقیاتی اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانا اور شہر کے مختلف سیکٹرز، رہائشی علاقوں، تجارتی مراکز اور داخلی و خارجی راستوں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔بہتر روڈ انفراسٹرکچر سے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک کے مستقل دباؤ کو کم کرنے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کرنے اور شہریوں کو اپنی منزل تک زیادہ تیزی اور سہولت کے ساتھ پہنچنے میں مدد ملے گی۔سی ڈی اے کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر، محفوظ، ہموار اور زیادہ قابلِ رسائی سڑکیں فراہم کرنا ہے تاکہ سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے اور شہریوں کے روزمرہ سفر کا تجربہ مزید آسان اور خوشگوار ہو۔ سی ڈی اے کے مطابق انڈر پاسز، اوور ہیڈ برجز اور پیدل پلوں کی تعمیر کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف اہم مقامات پر انڈر پاسز، اوور ہیڈ برجز اور پیدل چلنے والوں کے لیے پلوں سمیت متعدد اہم ترقیاتی منصوبے مکمل اور تعمیر کیے گئے ہیں۔ان سہولیات کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، پیدل چلنے والے شہریوں کو محفوظ راستے فراہم کرنا اور ضرورت کے مطابق گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کو الگ کرنا ہے۔ یہ اقدامات اسلام آباد میں زیادہ منظم، مؤثر اور محفوظ ٹرانسپورٹ نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سی ڈی اے کی جانب سے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حجم کو منظم اور مؤثر انداز میں سنبھالنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مزید برآں ترقیاتی منصوبوں میں شہری سہولت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کا ترقیاتی ایجنڈا شہریوں کی سہولت اور معیارِ زندگی میں بہتری کو خصوصی ترجیح ہے۔ سی ڈی اے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ بڑے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عام شہریوں تک پہنچیں اور ان کے روزمرہ سفر کو آسان، محفوظ اور آرام دہ بنایا جا سکے۔ان منصوبوں سے شہر کے رہائشی اور تجارتی علاقوں تک رسائی بہتر ہونے، باہمی رابطوں میں اضافے اور شہریوں و سامان کی آمدورفت زیادہ سہل ہونے کے باعث معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔شہریوں کی جانب سے سی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا گیا ہے۔اسلام آباد کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے سی ڈی اے اب تک کے مکمل کیے گئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص سڑکوں، شاہراہوں اور ٹریفک انفراسٹرکچر میں بہتری کے اقدامات کو سراہا ہے۔ شہریوں نے ان ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا جن کے باعث سفر کے دورانیے میں کمی، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے درمیان زیادہ آسان اور متبادل راستوں کی سہولت میسر آئی ہے۔شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی مؤثر قیادت میں سی ڈی اے کا ترقی کا یہ سفر اسی جذبے، معیار، بروقت تکمیل اور شہری سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید اس امر کو بھی سراہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں، اسلام آباد کی خوبصورتی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل کے فوری اور مؤثر حل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔جدید اور مستقبل کے لیے تیار اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے اقدامت کے تحت سی ڈی اے ایک جامع ترقیاتی وژن کے مطابق اسلام آباد کو جدید، ترقی یافتہ، خوبصورت، قابلِ رسائی، محفوظ اور بہترین مواصلاتی رابطوں کا حامل وفاقی دارالحکومت پاکستان بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں سی ڈی اے مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دیتا رہے گا جن کا براہِ راست شہریوں کو فائدہ پہنچے گا جس سے اسلام آباد کو ایک جدید، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کے وفاقی دارالحکومت کے طور پر مزید مضبوط۔ بنانے میں مدد ملے گی۔ سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ معیار کے ساتھ ترقی، سہولت کے ساتھ رابطہ اور شہریوں کو مرکزِ نگاہ رکھتے ہوئے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔







