اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن میں آزاد کشمیر کی 8 جاری اور 2 نئی سکیموں کے لئے 29ارب87کروڑ66 لاکھ جبکہ گلگت بلتستان کی 8 پرانی اور 9 نئی سکیموں کے لئے 21 ارب 32 کروڑ90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق آزاد …
آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کے 8 جاری ، 2 نئی سکیموں کے لئے 29ارب87کروڑ66 لاکھ روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن میں آزاد کشمیر کی 8 جاری اور 2 نئی سکیموں کے لئے 29ارب87کروڑ66 لاکھ جبکہ گلگت بلتستان کی 8 پرانی اور 9 نئی سکیموں کے لئے 21 ارب 32 کروڑ90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق آزاد کشمیر بلاک ایلوکیشن کی مد میں 25ارب 50 کروڑ روپے جبکہ جی بی بلاک ایلوکیشن کی مد میں 17ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 48 میگاواٹ کا جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے لئے 30کروڑ روپے، آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کمپلیکس کے لئے 50کروڑ روپے،اٹھمقام کیرن بائی پاس روڈکے لئے 10کروڑ روپے، رٹھوعہ ہریام پل کے لئے 1ارب 95 کروڑ 56 لاکھ روپے، میر واعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج میرپور کے لئے 50کروڑ روپے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے لئے 47کروڑ10لاکھ روپے، نوسیری لیسوا بائی باس کے لئے 10کروڑ روپے اور واٹر سپلائی و سیوریج سکیم میرپور شہر کے لئے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔








