فرانس کے سائیکلسٹ باسٹین ٹرونچون نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

فرانس کے سائیکلسٹ باسٹین ٹرونچون نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا،یہ 24 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے ۔

میڈرڈ۔2ستمبر (اے پی پی):فرانس کے سائیکلسٹ باسٹین ٹرونچون نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا،یہ 24 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے ۔

بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ الکاراز سے ایلچے دے لا سیرا تک پہاڑی ٹریک پر 184.5 کلو میٹر پر محیط تھاجس کو 24 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ باسٹین ٹرونچون نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔باسٹین ٹرونچون نے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 7 منٹ 41 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں ڈنمارک کے سائیکلسٹ میگنس کورٹ دوسرے، بیلجیم کے سائیکل سوار تھباؤ نیس تیسرے، بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ چوتھے اور اٹلی کے سائیکل سوار الیسینڈرو رومیل پانچویں نمبر پر رہے۔

ٹور کے مجموعی مقابلے میں اینرک ماس کی برتری برقرار ہے ۔سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس13ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔