آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور شمالی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی اسی طرح بالائی …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور شمالی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی اسی طرح بالائی علاقہ جات میں صبح کے اوقات میں کْہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی اور ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ ادھر دھند کی وجہ سے منگل کی صبح قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے