لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں چند مقامات پر سموگ/ دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بعض مقامات پرہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06اور زیادہ سے زیادہ 18سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب53 رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 198فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ذکی فارمز 282،پاکستان انجینئرنگ سروسز 241،سی ای آر پی227،ہنڈا گیٹ وے 225،عسکری ٹین228،پاور زون 227،پولو گرانڈ 254اورفداحسین روڈ پر 239ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔