آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مر طوب ر ہے گا ۔محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا ۔

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا ۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح44فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 92فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 84،برکی روڈ102،پیراگون سٹی 99،ماڈل ٹا ئون 75، عسکری ٹین54، سی ای آر پی لاہور 81،بیدیاں روڈ96 اے آر سی لاہور102اور علامہ اقبال ٹاون میں 75ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔