آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لاہور ۔ 17 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور زیریں سندھ کے اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،قصور، سرگودھا اورخطہ پوٹھوہار میں گرج چمک …

لاہور ۔ 17 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور زیریں سندھ کے اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،قصور، سرگودھا اورخطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 36ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 38ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ریکارڈ کیا گیا۔