اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔