آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے با لا ئی علاقوں میں با رش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے با لا ئی علاقوں میں با رش جبکہ دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور میانوالی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران چند …

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے با لا ئی علاقوں میں با رش جبکہ دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور میانوالی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا جبکہ با لائی علاقوں میں با رش ہو ئی۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 34 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح34 فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 157فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 177، برکی روڈ214،عسکری ٹین126، علامہ اقبال ٹاون 165،ڈی ایچ اے فیز فائیو 156، غا زی روڈ 158،ماڈل ٹا ئون 157اورسی ای آر پی آفس میں147ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔