اسلام آباد ۔ 29 دسمبر(اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور …
آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر(اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ اسی طرح آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں کْہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا ہے۔








