آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔پنجاب ، اوربالائی سندھ کے بعض اضلاع میں دھند /سموگ جبکہ پنجاب کے شمال مشر قی اضلاع میں شدید دھند چھائی رہی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: کالام 24، دیر 12، بالاکوٹ 11، میر خانی اور سیدو شریف 08، چترال اور پٹن 07، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 04، سٹی 03) لوئر دیر، دروش، مالم جبہ، پشاور سٹی 03، کاکول، پاراچنار ، باچا خان ایئرپورٹ 02، تخت بائی، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور 13، سکردو 05، گلگت 01، پنجاب: نور پور تھل 13،

جوہرآباد، بھکر 10، لیہ 09، چکوال 07، مری 05، منگلا، جہلم 04، اٹک 03، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، بوکرا، سید پور 01)، راولپنڈی (شمس آباد 02، گوالمنڈی، نیو کٹاریاں،کچہری 01)، کشمیر: کوٹلی 12، گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، راولاکوٹ 07، بلوچستان: بار خان، سمنگلی 05، کوئٹہ 04۔آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، گوپس منفی 02،کالام اور اسکردومیں00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔