آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے، چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کی …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 11،گوپس منفی 8، پاراچنار منفی 6، استور،قلات، بگروٹ منفی 5، کالام منفی 4، مالم جبہ ،کوئٹہ اور گلگت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں