اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب لاہور (سٹی 23، ایئرپورٹ 07)، راولپنڈی (شمس آباد 12)، اٹک 09، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 03)، جہلم 03، گجرات 02، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 44،چلاس43، بھکر، سبی، بونجی اور دادو میں 42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








