اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے،شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے،شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔تاہم اسلام آباد ،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد ( بو کرہ21، نیو کٹا ریاں 19، پیر و دھائی 16،ائر پورٹ11، گو لڑہ 09 )، پنجاب:چکوال16، فیصل آباد (واسا ہیڈ آفس 09، گلستان کالونی 06،جی ایم اے 04)،قصور 06شیخو پورہ، منڈی بہاا لدین، حا فظ آباد، اٹک 01، خیبرپختونخوا: بنوں 13، چراٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اتوار کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین 44، نوکنڈی، بھکر اورسبی میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








