آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم ومرطوب اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوائیں موجود ہیں۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوائیں موجود ہیں۔

کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی نصف حصے میں داخل ہو رہی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور ائیرپورٹ اور قصور میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 43،بھکر، نور پور تھل اور دادو میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔