سپینش لالیگا میں بارسلونا کی مسلسل نویں ، ریال بیٹس کو2-5سے ہرا دیا
سپینش لالیگا میں بارسلونا کی مسلسل نویں ، ریال بیٹس کو2-5سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔18اکتوبر (اے پی پی):بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے مسلسل نویں میچ میں ریال بیٹس کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ریال بیٹس کی ٹیم کو 2-5 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کی جانب سے لامین یامال ،روڈری،جبرائیل عیسیٰ،ایرک گارسیا اور دانی اولمو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بارسلونا کی لیگ میں مسلسل نویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ اتوارکو ایسٹیڈیو لا کارٹوجا، سیویل، سپینز میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریال بیٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ریال بیٹس کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔
دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے لامین یامال ،روڈری،جبرائیل عیسیٰ،ایرک گارسیا اور دانی اولمو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریال بیٹس کی جانب سے ویلنٹائن گومز اور عبدے عزالزولی نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں مسلسل نویں فتح ہے ۔







