این سی ینگ کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن کے فائنل میں داخل
این سی ینگ کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن کے فائنل میں داخل

مزید خبریں
اوڈینس۔18اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی عالمی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی این سی ینگ نے جاپان کی نوزومی اوکوہارا کو شکست دے کر ڈنمارک اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ شنہوا کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ ان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ 43 میچز تک پہنچ گیا۔ڈنمارک میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں این سی ینگ نے اوکوہارا کو صرف 36 منٹ میں سٹریٹ سیٹس میں 16-21، 8-21 سے شکست دی۔
وہ رواں سیزن میں 61 میں سے 60 میچز جیت چکی ہیں اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل برقرار رکھنے سے اب صرف ایک فتح دور ہیں۔ فائنل میں ان کا مقابلہ جاپان کی تیسری سیڈ اکان یاماگوچی سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں چین کی دوسری سیڈ وانگ ژی یی کو 10-21، 19-21 سے ہرایا۔
مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں فرانس کے عالمی چیمپئن الیکس لینیئر نے کینیڈا کے وکٹر لائی کو 19-21، 10-21 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے اینڈرس اینتھونسن سے ہوگا۔ اینتھونسن نے فرانس کے کرسٹو پوپوف کو ابتدائی گیم ہارنے کے بعد 21-9، 16-21، 13-21 سے زیر کیا۔







