ڈینیئل ڈوبوئس کا تباہ کن وار، فیبیو وارڈلے کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی او ٹائٹل برقرار رکھا
ڈینیئل ڈوبوئس کا تباہ کن وار، فیبیو وارڈلے کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی او ٹائٹل برقرار رکھا

مزید خبریں
لندن۔18اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈکے ہیوی ویٹ باکسر ڈینیئل ڈوبوئس نے لندن کے او ٹو ایرینا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف فیبیو وارڈلے کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے اپنا عالمی ٹائٹل برقرار رکھا۔بی بی سی کے مطابق 29 سالہ برطانوی باکسر ڈینیئل ڈوبوئس نے ری میچ کے پہلے راؤنڈ کے ابتدائی 17 سیکنڈز میں ہی سیدھا رائٹ پنچ مار کر ہم وطن حریف فیبیو وارڈلےکو فلور پر گرا دیا۔
دوسرے راؤنڈ میں بھی ڈینیئل ڈوبوئس کے مسلسل اور شدید حملے جاری رہے، جس پر فیبیو وارڈلے کے ٹرینر بین ڈیویسن نے رنگ میں تولیہ پھینک کر فائٹ ختم کر دی۔ اس شاندار فتح کے بعد ڈینیئل ڈوبوئس نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں 24 ویں فتح حاصل کی جس میں 23 ناک آؤٹ شامل ہیں جبکہ انہیں 3 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب 31 سالہ فیبیو وارڈلےکو اپنے 23 مقابلوں پر مشتمل کیریئر میں دوسری شکست برداشت کرنا پڑی۔
فتح کے بعد ڈینیئل ڈوبوئس نے کہا کہ وہ آئندہ بھی بڑے مقابلوں اور بڑی انعامی رقم کے لیے تیار ہیں۔ڈینیئل ڈوبوئس نے کامیابی کے بعد کہا کہ پہلی فائٹ میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اس مرتبہ وہ ابتدا ہی سے اپنی برتری ثابت کرنے کے ارادے سے رنگ میں اترے تھے۔
ڈینیئل ڈوبوئس کے لیے انتھونی جوشوا اور ٹائسن فیوری کے درمیان متوقع مقابلے کے فاتح سے لڑنے کا امکان بھی موجود ہے۔مسلسل 2 فتوحات کے بعد ڈینیئل ڈوبوئس نے عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے ۔








