آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان، پنجاب،اسلام آباد، شمال/شمال مشرقی بلوچستان اور با لائی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش/ژالہ باری کا امکان ہے اس دوران مشرق بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کو بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی /وسطی پنجاب، بالائی /جنو بی خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اوربلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: ملتان (سٹی 20، ایئر پورٹ 07)، نور پور تھل 16، خانپور 15، کوٹ ادو 10، فیصل آباد، چکوال اور بہاولپور ایئرپورٹ 05، ڈی جی خان 04، گوجرانوالہ، ساہیوال ، شیخوپورہ 03، مری 02، لاہور سٹی ، قصور، خیبر پختونخواہ: کاکول،بالاکوٹ 10، پاراچنار 07، ڈی آئی خان سٹی 05، مالم جبہ 03، دیر (اپر 02، زیریں 01)، پٹن 02، کالام، پشاور ایئرپورٹ 01، کشمیر: مظفر آباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 08)، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: گوپس 03، استور 01، بلوچستان: بارکھان میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

مزید خبریں