آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ،تاہم بالائی،وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور زیریں،وسطی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی (ائرپورٹ اولڈ ایریا 34، فیصل بیس …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ،تاہم بالائی،وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور زیریں،وسطی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی (ائرپورٹ اولڈ ایریا 34، فیصل بیس 30، ڈی ایچ اے 27، گلشن حدید 25، جناح ٹرمینل، کورنگی 21، بحریہ ٹائون 9، یونیورسٹی روڈ، کیماڑی 08، ناظم آباد، نارتھ کراچی، مسرور بیس 01)، میر پور خاص 27، حیدرآباد (سٹی 23، ایئرپورٹ 6)، ٹنڈو جام 6، دادو 2، خیبر پختونخوا: دیر (زیریں 19، بالائی 12)، چراٹ 08، سیدو شریف 03، کاکول 1، پنجاب: نارووال میں 2ملی میٹر بارش ہوئی۔

بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت 43، لسبیلہ اورنورپورتھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بدھ کی رات اورجمعرات کے روززیریں سندھ میں بعض مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے،کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر،دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔

مزید خبریں