آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 15، سٹی 14) ، گڑھی دوپٹہ 05، راولا کوٹ04، گلگت بلتستان:ا سکردو 13، بونجی 12، بگروٹ 10، استور 09، چلاس 07، گلگت 06، ہنزہ 05؛ پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 13، سٹی 05) ، نارووال 02، قصور 01، خیبر پختونخوا: پٹن، بالاکوٹ 05، دیر 02، کاکول 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، چھور،پیڈعیدن39،کراچی اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

 

مزید خبریں