آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہےتاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہےتاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 9 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے ،ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیریں علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر شمالی بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر موسمی کم دبائو (سیزنل لو) موجود ہے جبکہ بالائی فضامیں ہائی پریشر سسٹم (ہوا کا زیادہ دباوئو) موجود ہے جو آئندہ36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گاجس کے باعث دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت ملک میں کوئی نمایاں مرطوب ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 49، نور پور تھل، دادو 48، اوکاڑہ، بھکر، جیکب آباد، سکھر، روہڑی، خیرپور، تربت، موہنج دڑو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








