آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بالائی حصوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اوکاڑہ میں 03ملی میٹر بارش ہوئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سبی اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








