آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شما …

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر با رش ریکا رڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 25 ملی میٹر، لاہور 17، بہاولنگر 16، گوجرانوالا 3، مالم جبہ 20، میرخانی 12، دروش 8، دیر 7، بشام 5، اسلام کوٹ5، گوپیس اور راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔