آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہےگا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہےگا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ ، کالام میں درجہ حرارت منفی10، گوپس منفی 6، استور منفی5،اسکردو منفی4،دیر، مالم جبہ, زیارت ،قلات منفی 3 ،کوئٹہ،ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔