افغان طالبان رجیم کی دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پشت پناہی، عالمی سطح پر تشویش برقرار

افغان طالبان رجیم کی دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پشت پناہی کی وجہ سے عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض طالبان رجیم کےبدترین دورمیں افغانستان علاقائی اورعالمی دہشت گرد نیٹ ورکس کا گڑھ بن چکا ہے۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کی دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پشت پناہی کی وجہ سے عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض طالبان رجیم کےبدترین دورمیں افغانستان علاقائی اورعالمی دہشت گرد نیٹ ورکس کا گڑھ بن چکا ہے۔ امریکی جریدہ سائوتھ ایشیا جرنل کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اورالقاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، مختلف نظریات کے حامل عسکریت پسند گروہ افغانستان میں اسلحے، تربیت اورسہولت کاری کے مشترکہ نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان متعدد بار فتنہ الخوارج کے افغانستان سے ہونے والے سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔ یواین رپورٹس نے افغانستان میں فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں اور طالبان رجیم کی حمایت سے متعلق خدشات کو مزیدتقویت دی۔ افغانستان میں عسکریت پسندوں کی مستقل پناہ گاہیں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور علاقائی انضمام کو کمزور کر سکتی ہیں،

افغان نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی تصدیق کرچکے ہیں۔ افغانستان میں عسکریت پسند تنظیموں کی موجودگی سے متعلق رپورٹس واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم ہی ان کی سرپرست اعلیٰ ہے۔

مزید خبریں