اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا، فاٹا، ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواﺅں کے ساتھ بارش اور اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا، فاٹا، ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواﺅں کے ساتھ بارش اور اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق (آج) جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسی دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن،ہزارہ، پشاور، کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کے علاوہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔








