آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خیبر پختونخوا …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ گوپس، استور میں درجہ حرارت منفی 9، قلات، بگروٹ منفی 7، کالام منفی 6، پاراچنار ،گلگت منفی 5،کوئٹہ، مالم جبہ منفی 4 اور ہنزہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں