اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ اتوار کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول …
آئیسکو،بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ اتوار کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
20 جولائی کو اسلام آباد سرکل صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک: اسکیم II، رہارہ، موہڑہ نور، شہزاد ٹاؤن، اسلام آباد کلب I فیڈرز۔راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک: جاپان روڈ، جھنڈالہ، اولڈ راوت، نیو راوت، اے او ڈبلیو ایچ ایس (AOWHS)، سپارکو، سی ڈبلیو او فیڈرز۔راولپنڈی سٹی سرکل صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک: چیرنگ کراس، گولڑہ، اظہر آباد، زرکون ہائٹس، ڈھوک سلیمان، شمس کالونی، قائداعظم ہسپتال فیڈرز۔اٹک سرکل صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک: اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب فیڈرز۔جہلم سرکل صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک: کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی فیڈرز۔چکوال سرکل صبح 6:00 بجے سے 11:00 بجے تک: عبداللہ پور، جلال پور، ساغر پور، سی ڈبلیو او، ڈی/جلیپ فیڈرز۔صبح 6:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک:
جمال وال، مینگن فیڈرز۔جی ایس او سرکل صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک: 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی۔برہان۔صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک: 132 کے وی کہوٹہ سٹی۔پلندری اور 132 کے وی نیو واہ۔بہتر موڑاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








