اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق معاہدے کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کی بائیو …
آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق معاہدے کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کی بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا، اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں گی، مزید آئیسکو نادہندگان واجبات کی ادائیگی کے بغیر بجلی کا نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گے۔
انجینئر چوہدری خالد محمود کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے اور آئیسکو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کر رہا ہے بلکہ بہترین کسٹمر سروسز اور شفافیت کی جانب گامزن ہے اور آج کا یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ عمر آزاد خان نے کہا کہ آئیسکو کے لئے ہماری سروسز ہمیشہ دستیاب ہیں کیونکہ دونوں اداروں کی سمت خوشحال پاکستان اور مطمئن صارف ہے۔ اس موقع پر آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔








