آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

6
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کےمطابق کے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

18جون کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک اسلام آباد سرکل،شاہ پور، اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بہارہ کہو۔I&II،گالف سٹی،I-10/1، I-10/1نیو،I-10/2،I-10/2نیو فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،I-14/2،I-14/3لکھو روڈ،ای ایم ای کمپلکس،رینج روڈ،سہام،چاکرہ،ایچ پی ٹی،امیر حمزہ،آفیسر کالونی، I-14/3، فوارہ چوک،ریڈیو پاک، فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،اے پی ایف،ایس پی ڈی،پڑیال،چکری،حسکول،چہان،رینجر،میجر ریاض منظور،روز لائن فیڈرز،اٹک سرکل،

ملہوالی،سٹی فیڈرز، صبح7 بجے سے دن11بجے تک جہلم سرکل،ٹھاکرہ،گلیانہ،ڈورا بھڈیال،آر ٹی ایم ملز،کے ٹی ایم ملز،کلیاء فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔