اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 8 مارچ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جار ی کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ 08مارچ 2025 کو صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،بینظیر بھٹو،ماڈرن فلور مل،شمس کالونی،قائد اعظم ہسپتال،راجہ آباد، زرکون ہائیٹس،پی اینڈ ٹی ونی،ویسٹریج،گولڑہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،نیو کلیام،بسالی،پنڈ جاتلہ،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کیمپ،آر آئی سی،گریسی لائن،ڈیفنس روڈ،ہمایوں۔I،روز لین،اڈیالہ،کلیال،ہمایوں روڈ،گمٹی،اولڈ کلیام،مورت،خصالہ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔