اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )منگل کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی …
آئیسکو نے (کل )منگل کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )منگل کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 30 جون 2026ء کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، سمرزار فیڈر،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، اڈیالہ، ڈھوک نور، گولڑہ، اظہر آباد، زرکون ہائٹس، نیو اظہر آباد، جھنگی،
قائداعظم ہسپتال، سی ڈبلیو او اور شمس کالونی فیڈرز،اٹک سرکل میں صبح07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، کچہری، دارالاسلام کالونی اور اٹک کینٹ فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 06:00 بجے سے 10:00 بجے تک، سی ڈبلیو او، پی ڈی خان اور ڈفر فیڈرز ، جی ایس او سرکل میں صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132 کے وی گرڈ سٹیشن آر بی منگلا کے پاور ٹرانسفارمر T 1 کی بندش، صبح08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک،132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








