آئیسکو کا جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

2اکتوبر2025ء صبح08:30 بجے سے دن13:30بجے تک اسلام آباد سرکل،I-8/2،I-8/3،NPCC-1،H-8،شفاء، سروس روڈ ایسٹ،ہائی وے،ضیاء مسجد،این پی سی سی،ایچ ایٹ،موہرہ نور،این آئی ایچ،بنی گالہ فیڈرز،صبح08:00بجے تا شام 04:00بجے تک اٹک سرکل،ہرو،دریائے شریف ،جھنگ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں