اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی …
آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
بدھ یکم اپریل 2026 کو چکوال سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک،مین بازار فیڈر ،جی ایس او سرکل میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ، آزاد پتن، صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک، پاور ٹرانسفارمر T2، 132 کے وی گرڈ سٹیشن ڈنڈوت ، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ،132 کے وی چکوا ل بھگوال تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن نیو واہ بہاتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








