آئیسکو کا کل (ہفتہ) کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کل (ہفتہ) کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کل (ہفتہ) کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

14مارچ 2026 کواسلام آبادسرکل میں صبح 07:00بجے تا دن 12:00بجے تک ایف ایٹ، ایف ایٹ مرکز،میزان بینک، ایچ سی ایم، پمز فیڈرز،جہلم سرکل میں صبح07:00بجے تا دن11:00بجے تک نیو سنگھوائی،چوٹالہ، خالی خولیا فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح09:00بجے تا دن02:00بجے تک تنازہ ڈیم،گل محمد، گگن، لانی والا،سٹی ٹو، سجاد شہید جی ایس او سرکل میں صبح 07:00بجے تا شام08:00بجے تک132کے وی دندہ شاہ بلاول،کلرسیداں گرڈ اسٹیشن، صبح08:00بجے تا شام06:00بجے تک132کے وی گرڈ اسٹیشنزچکوال،

بھگوال، تلہ گنگ،کہوٹہ سٹی، پلندری صبح09:00بجے تا دن02:00بجے تک نیو واہ باہتر موڑ گرڈ اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں