اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی
آئیسکو کا 10 جون کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 10 جون 2026ء کو اسلام آباد سرکل صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک گھڑیال فیڈر،راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک RIC، رحیم آباد، سمرزار فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک،بینظیر بھٹو ہسپتال، طہماسپ آباد، ڈھوک حکم داد، شالیمار ٹائون
نوگازی، بجنیال 1، ٹاپ سٹی، اڈیالہ، ڈھوک نور، ڈھوک چوہدریاں، پشاور روڈ، ملت آباد، چیئرنگ کراس، این آر سی، کوب لین، عسکری XI فیڈرز،اٹک سرکل صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب فیڈرز،جی ایس او سرکل صبح 06:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک آزاد پتن،صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132KV نیو واہ تا پی او ایف،صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132KV چکوال۔بھگوال۔تلہ گنگ، 132KV کہوٹہ سٹی۔پلندری، 132KV نیو واہ۔بہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








