اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان قرآن و سنت کے تابع ہے، پورا پارلیمان قرآن و سنت کے تابع ہے۔ جمعہ کو رانا ثناءاللہ نے ایون میں قرآن اٹھا کر بات کی۔ منگل کو وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو …
آئین پاکستان قرآن و سنت کے تابع ہے، شہریار خان آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان قرآن و سنت کے تابع ہے، پورا پارلیمان قرآن و سنت کے تابع ہے۔ جمعہ کو رانا ثناءاللہ نے ایون میں قرآن اٹھا کر بات کی۔ منگل کو وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں نے ایوان میں ان کو چیلنج کیا جس سے وہ بھاگ گئے، وہ کہتے ہیں کہ میرے خلاف سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سات ماہ سے ٹرائل سے بھاگ رہے ہیں، عدالت نے انہیں کہا کہ تمام ثبوت پیش کریں، 18 تاریخ کو ان کے مقدمہ کی دوبارہ سماعت ہے، اگر یہ سچے ہیں تو ٹرائل ہونے دیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے قومی ادارے کا ٹرائل کیا جا رہا ہے، ماضی میں عابد شیر علی کے والد نے اس کے بارے میں کیا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایوان میں حلف اٹھا کر کہا کہ میں نے اور وزیراعظم نے ان کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ عدالت سے کیوں بھاگ رہے ہیں، یہ 10 سال وزیر قانون رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2200 کے قریب جو دیگر لوگ پکڑے گئے ہیں ان کی کسی نے بات نہیں کی، ہماری کسی سے ذاتیات نہیں ہے، اب ہمت کریں ہم عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آج تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کا عادی بنایا گیا ہے، آج میں پھر کہہ رہا ہوں کہ ہم کسی سے نہیں ڈریں گے، ظلم اور ظالم کے خلاف ڈٹ جائیں گے، ہم بھاگنے والے بلیک میل ہونے والے نہیں، ہم حق اور سچ کے ساتھ دیں گے۔ وزیر مملکت میڈیا کے سوالات کے جواب دیئے بغیر چلے گئے۔








