آئی ایس پی آر نے یومِ شہدائے جموں پر نیا نغمہ جاری کر دیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان ہے۔ نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان ہے۔

نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچی ہے۔نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام ہے ۔کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو نغمہ میں اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمہ کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے۔کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام ہیں۔ آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔