:آئی ایس پی آر کےزیراہتمام ملک بھرکے طلباوطالبات کیلئے سمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کاانعقاد کیا گیا۔ سمر انٹرنشپ 2026 میں پاکستان بھر کے21 اسٹیشنز سے6 ہزار150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ تجزیہ نگار واسکالر احمد حسن العربی کی آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ کے شرکا کیساتھ خصوصی نشست کی۔ پاکستان کی نظریاتی اساس،فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کی دہشتگردی،بلوچستان کی صورتحال سمیت گورننس اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال …
آئی ایس پی آر کےزیراہتمام ملک بھرکے طلباوطالبات کیلئے سمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کاانعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔1اگست (اے پی پی):آئی ایس پی آر کےزیراہتمام ملک بھرکے طلباوطالبات کیلئے سمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کاانعقاد کیا گیا۔ سمر انٹرنشپ 2026 میں پاکستان بھر کے21 اسٹیشنز سے6 ہزار150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ تجزیہ نگار واسکالر احمد حسن العربی کی آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ کے شرکا کیساتھ خصوصی نشست کی۔ پاکستان کی نظریاتی اساس،فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کی دہشتگردی،بلوچستان کی صورتحال سمیت گورننس اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تجزیہ نگارو اسکالر احمد حسن العربی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظمؒ کے مطابق پاکستان کا نظامِ حکومت اسلام کے اصولِ عدل، قانون کی بالادستی اور رحمت پر مبنی ہے ، پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے اکثرواقعات کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے جاکرملتے ہیں۔ احمد حسن العربی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچستان میں انفراسٹرکچر اور مزدوروں پر حملوں کا مقصد ترقیاتی منصوبے سبوتاژ کرنا اور خوف پھیلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا پائیدارحل عسکری کارروائیوں کیساتھ ترقی، بہتر گورننس اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام میں مضمر ہے۔ احمد حسن العربی نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی آپریشنز کیساتھ ساتھ جدید گورننس اور انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ آئی ایس پی آرکا سمرانٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اورقومی شعور کی بیداری کیلئےایک اہم پیشرفت ہے۔








