راولپنڈی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج نے سال 2016ءکا سفر محفوظ اور پرامن قرار دیدیا اور پاک فوج نے ملک کی سلامتی کو مستحکم اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ سال 2016ءکے دوران پاک فوج نے فضائیہ اور نیوی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب …
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورکا ٹویٹ پیغام

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج نے سال 2016ءکا سفر محفوظ اور پرامن قرار دیدیا اور پاک فوج نے ملک کی سلامتی کو مستحکم اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ سال 2016ءکے دوران پاک فوج نے فضائیہ اور نیوی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ جس کے دوران 3500 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے 992 خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے جبکہ 253 ٹن اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی 379 کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 40 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔








